شام بم حملہ 40 افراد ہلاک 60 زخمی

ترکی کی سرحد سے 3 کلو میٹر کے فاصلے پر شام کے شہر ادلیب سے منسلک قصبے آتمے میں کل بم حملہ کیا گیا

72102
شام بم حملہ 40 افراد ہلاک 60 زخمی

ترکی کی سرحد سے 3 کلو میٹر کے فاصلے پر شام کے شہر ادلیب سے منسلک قصبے آتمے میں کل بم حملہ کیا گیا۔
بچوں کے ہسپتال کے قریب بم سے مسلح گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت تقریباً 40 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے ہیں۔
زخمیوں میں سے 10 شدید زخمیوں کو ان کے عزیز و اقارب جلوے گیوز سرحدی چوکی سے ترکی لائے ہیں جنہیں حطائے کے مختلف ہسپتالوں میں طبّی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
بم دھماکے میں جائے وقوعہ پر موجود کثیر تعداد میں گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں