فائر بندی میں 24 گھنٹے کا اضافہ

حماس کی طرف سے فائر بندی کی خلاف ورزی کئے جانے پر اسرائیلی فوج حملوں کو جاری رکھے گی:اسرائیل

71925
فائر بندی میں 24 گھنٹے کا اضافہ

فائر بندی میں 24 گھنٹے کا اضافہ۔۔۔
اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے اقوام متحدہ کی اپیل کا مثبت جواب دیتے ہوئے کل صبح شروع کی گئی فائر بندی کو آج رات 12 بجے تک مشروط شکل میں بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیلی حکومت نے کہا ہےکہ حماس کی طرف سے فائر بندی کی خلاف ورزی کئے جانے پر اسرائیلی فوج حملوں کو جاری رکھے گی۔
تاہم حماس نے غزہ کے گرد کھڑی اسرائیلی رکاوٹوں کے مکمل خاتمے تک فائر بندی کو رد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عزالدین القاسم بریگیڈ نے تل ا بیب ، آشکیلون اور ناہال اوز کے اسرائیلی فوجی علاقے کی طرف 12 میزائل فائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ کل صبح فائر بندی شروع ہونے سے چند منٹ قبل اسرائیلی ٹینکوں نے خان یونس پر حملہ کیا جس میں ایک ہی کنبے کے 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
اسرائیل کے غزہ پر خونی حملوں میں ایک ہزار سے زائد فلسطینی کہ جن میں اکثریت شہریوں کی ہے ہلاک ہو چکے ہیں اور زخمیوں کی تعداد 6 ہزار ہے۔
دوسری طرف کئی ہفتوں کے بعد مصر نے بعض امدادی کانوائے کو رفاح کی سرحدی چوکی سے گزرنے کی اجازت دی ہے ۔
تاہم اسرائیل ان علاقوں میں ایمبولینسوں کو داخل نہیں ہونے دے رہا کہ جہاں اس کی برّی فوجیں مورچے سنبھالے ہوئے ہیں۔
اسرائیل کے حملہ آور روّیے کے خلاف ملک کے اندر سے بھی ردعمل کا اظہار کیا جا رہاہے۔
تل ابیب میں اسرائیلی بائیں بازو کے گروپ نے غزہ کے قتل عام کے خلاف مظاہرہ کیا،مظاہرین نے اسرئیلی فوج سے غزہ کے خلاف آپریشن کو ختم کرنے اور حماس سے بھی راکٹ فائرنگ بند کرنے کی اپیل کی۔
مظاہرین نے "غزہ سے رکاوٹیں ہٹائی جائیں" کے نعرے لگائے۔
ایک مختصر گروپ نے آپریشن کی حمایت میں بھی مظاہرہ کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں