غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں

ان حملوں میں ابتک 636 فلسطینی شہری اور 30 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں، ایک لاکھ سے زائد لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں

67727
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں

اسرائیلی فوج کے غزہ کے جنوبی علاقے میں واقع خان یونس کے مشرقی علاقوں میں زمین اور فضا سے حملوں میں ایک فلسطینی ہلاک اور بیسیویوں زخمی ہوگئے ہیں۔
اسرائیل کے حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 636 تک بڑھ گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 4 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
ہلاک شدگان میں 160 بچے اور 77 خواتین ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ہدف کی پرواہ کیے بغیر اندھا دھند حملوں میں بم اور گولیوں سمیت زہریلی گیس بھی استعمال کی گئی ہے۔اور ان حملوں سے متعدد مکانات سمیت کھیتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ایک اعلان کے مطابق اس جنگ میں تیس اسرائیل ہلاک ہو گئے ہیں جن میں 28 فوجی ہیں۔جو کہ سن 2008۔2009 میں اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد سے تین گنا ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ دفتر نے اطلاع دی ہے کہ ایک لاکھ سے زائد لوگ غزہ سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔اسی طرح بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی کے باعث 12 لاکھ افراد کو صاف پانی کے فقدان کا سامنا ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے 1100 مکانات منہدم اور 18 ہزار تین سو مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں