سلامتی کونسل کی غزہ میں فائر بندی قائم کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دو روز جاری رہنے والے اجلاس کے بعد غزہ میں فائر بندی قائم کرنے سے متعلق پریس ریلیز کی منظوری دے دی گئی۔یہ پریس ریلیز اقوام متحدہ کی جانب سے ایک مشاوراتی عمل کی حیثیت رکھتی ہے اس پر عمل درآمد کروانے کا اقوام متحدہ کو حق حاصل نہیں

127580
سلامتی کونسل کی غزہ میں فائر بندی قائم کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کے لیے فائر بندی قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دو روز جاری رہنے والے اجلاس کے بعد غزہ میں فائر بندی قائم کرنے سے متعلق پریس ریلیز کی منظوری دے دی گئی۔
پریس ریلیز میں غزہ میں جاری بحران اور دونوں اطراف کے سویلین کی سیکورٹی اور امن کو پہنچنے سے متلعق شدید خدشات کا اظہار کیا گیا اور علاقے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سن 2012 میں طے پانے والے فائر بندی کے سمجھوتے پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
پریس ریلیز میں عالمی انسانی حقوق کا احترام کرنے اور سویلین کے تحفظ کی اپیل کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی نگرانی میں اسرائیل اور فلسطین سے براہ راست مذاکرات کو شروع کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کی اقوام متحدہ کے تمام مستقل اور عبوری اراکین نے مکمل طور پر حمایت کی ہے۔
یہ پریس ریلیز اقوام متحدہ کی جانب سے ایک مشاوراتی عمل کی حیثیت رکھتی ہے اس پر عمل درآمد کروانے کا اقوام متحدہ کو حق حاصل نہیں ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں