عراق میں کشیدگی کا سلسلہ جاری

عراق کی علاقائی انتظامیہ کے نائب وزیراعظم روز نوری شاویز نے دولتِ اسلامیہ عراق و شام تنظیم کے ساتھ سیکورٹی زون قائم کرنے کے بارے میں خبروں کی تردید کی ہے۔

125857
عراق میں کشیدگی کا سلسلہ جاری

عراق میں سرکاری دستوں نے دولتِ اسلامیہ عراق و شام تنظیم کے زیر قبضہ علاقوں کو واگزار کروانے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز تر کردیا ہے تو اسی دوران بغداد کی انتظامیہ اور کردوں کی علاقائی انتظامیہ کے درمیان تعلقات کشیدہ تر ہوتے جا رہے ہیں۔
عراق کی علاقائی انتظامیہ کے نائب وزیراعظم روز نوری شاویز نے دولتِ اسلامیہ عراق و شام تنظیم کے ساتھ سیکورٹی زون قائم کرنے کے بارے میں خبروں کی تردید کی ہے۔
شاویز نے کہا ہے کہ حکومت عراق کے خلاف اپنے ردِ عمل کا اظہارکرنے کے لیے وہ بغداد میں منعد ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں شرکت نہِں کریں گے۔
کرد رہنما نے اس بائیکاٹ کرنے کی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔
ادھر دولتِ اسلامیہ عراق و شام کے جنگجووں نے سرکاری فوج کے ساتھ لڑائی کے بعد بغداد سے 90 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع صوبے دیالہ کے قصبے صدور اور نزدیک واقع آبی بند پر قبضہ کرلیا ہے۔
مقامی اسپتال کے حکام کے مطابق جنگجووں کے ساتھ لڑائی میں چار فوجی اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق بدھ کو دیالہ کے علاقے منصوریہ کی فوجی چھاؤنی پر دولتِ اسلامیہ عراق و شام کے جنگجووں کے حملے کے خلاف مزاحمت کرنے والے نو فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ جھڑپوں میں 38 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں