یمن میں جھڑپوں میں 32 فوجی ہلاک

یمن کے شمال میں ال جوف کے علاقے میں سرکاری دستوں اور حوصی عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے

119728
یمن میں جھڑپوں میں  32 فوجی ہلاک

یمن کے شہر عمران میں فوجی دستوں اور حوصیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 32 فوجی ہلاک اور 70 زخمی ہوگئے ہیں۔
دریں اثنا یمن کے شمال میں ال جوف کے علاقے میں سرکاری دستوں اور حوصی عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
جھڑپوں کے دوران بڑی تعداد میں حوصی عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات موسول ہوئی ہیں۔
دریں اثنا فوجی طیاروں نے جوف شہر میں حوصی عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں