شام: اسد فورسز کے حملوںمیں 48 افراد ہلاک

بشار الاسد فورسز سے منسلک یونٹوں کے مختلف شہروں میں مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں پر بھاری اسلحے سے حملوں میں 11 بچوں اور 3 عورتوں سمیت 48 افراد ہلاک ہو گئے

119189
شام: اسد فورسز کے حملوںمیں 48 افراد ہلاک

اسد فورسز کے حملوں میں 48 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
شام میں بشار الاسد فورسز سے منسلک یونٹوں کے مختلف شہروں میں مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں پر بھاری اسلحے سے حملوں میں 11 بچوں اور 3 عورتوں سمیت 48 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
شامی انسانی حقوق کی تنظیم کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسدر فورسز نے مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں پر فضائی حملوں میں پیٹرول بم گرائے ہیں جبکہ زمین سے حملوں میں مارٹر توپوں سے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل فائر کئے گئے ہیں۔
شامی مقامی کوآرڈینیشن کمیٹی نے بھی اپنے جاری کردہ بیان کہا ہے کہ فوج کے جنگی طیاروں کی حلب میں مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں پر بمباری میں کثیر تعداد میں گھر مکمل یا جزوی طور پر مسمار ہو گئے ہیں۔
بیان کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹروں نے حلب کی شمالی تحصیل ماری کے رہائشی علاقوں پر پیٹرول بموں سے حملہ کیا ہے جس میں ہلاکتیں ہوئی ہیں اورلوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
دوسری طرف شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعاء نے سکیورٹی فورسز سے موصول معلومات کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں لکھا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے مختلف شہروں میں کئے گئے آپریشنوں میں کثیر تعداد میں مسلح گروپوں کو ہلاک کر دیا گیاہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں