یروشلم: فلسطینی نوجوان کی ہلاکت کےبعد جھڑپوں میں اضافہ

تین اسراٰئیلی مغوی نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد انتقامی کاروائی کی آڑ میں ایک 16 سالہ مغوی نو عمر فلسطینی کے قتل کے بعد مشرقی یروشلم میں پر تشدد جھڑپیں بھڑک اٹھی ہیں

115823
یروشلم: فلسطینی نوجوان کی ہلاکت کےبعد جھڑپوں میں اضافہ

تین اسراٰئیلی مغوی نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد انتقامی کاروائی کی آڑ میں ایک 16 سالہ مغوی نو عمر فلسطینی کے قتل کے بعد مشرقی یروشلم میں پر تشدد جھڑپیں بھڑک اٹھی ہیں۔
فلسطینی رہنماوں نے اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو ہلاکت کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
خیال ہے کہ فلسطینی نو عمر کو قتل عسکریت پسندوں کی جانب سے اغوا کیے گئے تین اسرائیلی نوجوانوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیا ہے جس کے بعد اسرائیلی پولیس کو تمام ملک میں چوکنا کر دیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ یہ تینوں اسرائیلی نوجوان 12 جون کو لا پتہ ہو گئے تھے تاہم گزشتہ سوموار کو ان کی لاشیں ہیبرون کے قریب برآمد ہوئیں تھیں۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر اسرائیلی حکومت فلسطینی اور اسرائیلی عوام کے درمیان امن چاہتی ہے تو قاتلوں کو سزا دے۔
. نتین یاہو نے بے رحم قتل کی مذمت کرتے ہوئے تفتیش کاروں کو ہلاکت کے ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں