اسرائیل کا ایک بار پھر غزہ پر حملہ

اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے مضافات میں واقع زرعی آراضی پر بمباری کرتے ہوئے انہیں شدید نقصان پہنچایا ہے

109817
اسرائیل کا ایک بار پھر غزہ پر حملہ

اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ پر حملہ کیا ہے۔
اسرائیل سے غزہ کے جنوب میں واقع زرعی اراضی پر توپ کے گولے داغے گئے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ کے موضع الا قارہ کے کھیتوں پر توپ کے پانچ گولے پھینکے۔ ا س واقع میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تو بعض فلسطینیوں کے مکانات اور کھیتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ دوسری جانب اطلاع دی گئی ہے کہ جنوبی اسرائیلی علاقے میں غزہ سے 5 راکٹ داغے گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان آوی ہاوی نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے اعلان میں کہا ہے غزہ سے اسرائیل کو پانچ راکٹ داغے گئے ہیں، جن میں سے دو کو آہنی گنبد میزائل دفاعی نظام کی بدولت تباہ کر دیا گیا۔
اسرائیل کے گزشتہ روز غزہ پر فضائی حملے میں میں دو فلسطین شہری ہلاک ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں