جان کیری کی جدہ میں الجربہ اورسعودی فرماںروا سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جدہ کے ہوائی اڈے پر شامی قومی اتحاد کے سربراہ احمد الجربہ اور سعودی فرماںروا شاہ عبداللہ سے ملاقات کی

109724
جان کیری کی جدہ میں الجربہ اورسعودی فرماںروا سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جدہ کے ہوائی اڈے پر شامی قومی اتحاد کے سربراہ احمد الجربہ سے ملاقات کی۔
اس ملاقات سے چند گھنٹے پہلے ہی امریکی صدر نے کانگریس سے شامی مخالفین کی تربیت اور انہیں اسلحہ فراہمی کے لئے پانچ سو ملین ڈالرز کی امداد منظور کرنے کی درخواست کی تھی۔
احمد الجربہ سے ملاقات کے بعد جان کیری کا کہنا تھا کہ اعتدال پسند شامی مخالفین عراق میں بڑے علاقوں پر قبضہ جمانے والے ان کے شامی انتہا پسند جہادی حامیوں کو روکنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ احمد الجربہ کا تعلق ایسے قبیلے سے ہے جس کی بڑی تعداد اُنہیں بخوبی جانتی ہے۔
احمد الجربہ اور ان کی قیادت میں سرگرم شامی مخالفین کا نقطہ نظر بہت اہمیت کا حامل ہو سکتا ہےجس سے معاملات کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے جدہ میں ملاقات کی جس کی تفصیلات بتانے سے گریزکیا گیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں