اسرائیل نے 468 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

بارہ جون کو3 یہودیوں کے لاپتہ ہونے سے لے کر اب تک حراست میں لئے جانے والے فلسطینیوں کی تعداد 468 تک پہنچ گئی

103885
اسرائیل نے 468 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

اسرائیل نے 468 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیاہے۔
فلسطینی قیدی سوسائٹی کی طرف سے شائع کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ 3 یہودیوں کہ جن کے اغوا کا دعوی کیا جا رہا ہے 12 جون کو ان کے لاپتہ ہونے سے لے کر اب تک حراست میں لئے جانے والے فلسطینیوں کی تعداد 468 تک پہنچ گئی ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان آویہائے آڈریائے نے اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کل رات خلیل شہر میں حماس سے منسلک 7 انجمنوں پر چھاپے مار کر 37 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی انتظامیہ نے 12 جون کو دریائے اردن کے مغربی کنارے کی یہودی بستی غُش ایٹزیون سے لاپتہ ہونے والے 3 نوجوان یہودی آباد کاروں کو اغوا کئے جانے کا دعوی کیا تھا اور اس موضوع پر فلسطینی انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ان افراد کی تلاش کے لئے اسرائیلی پارلیمنٹ نے فوج کو فوجی آپریشن سمیت وسیع اختیارات دئیے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں