اسرائیل: غزہ پر فضائی حملہ

اسرائیلی فوجی طیاروں نے غزہ کے حماس فوجی ونگ عزت الدین القاسم بریگیڈ ز کے "بنی سہیلہ" کے علاقے میں موجود ڈپوؤں، خان یونس، رفاح اور غزہ کی پٹی پر 5 فضائی حملے کئے

102813
اسرائیل: غزہ پر فضائی حملہ

اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملہ کیا ہے۔
اطلاع کے مطابق اسرائیلی فوجی طیاروں نے غزہ کے حماس فوجی ونگ عزت الدین القاسم بریگیڈ ز کے "بنی سہیلہ" کے علاقے میں موجود ڈپوؤں اور اس کے ساتھ ساتھ خان یونس، رفاح اور غزہ کی پٹی پر 5 فضائی حملے کئے ہیں۔
اس کے علاوہ خان یونس کے مغرب میں واقع "المداحین " کے علاقے میں فوجی کیمپوں پر بھی حملہ کیا گیا ہے کہ جن کے بارے میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ وہ قاسم بریگیڈ کے کیمپ ہیں۔
حملے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
دوسری طرف دریائے اردن کے مغربی کنارے کے اسرائیلی فوجی کیمپ کے قریب مویشی چرانے والا ایک فلسطینی بچہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گیاہے۔
واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے علاقے میں داخلے کو بند کر دیا اور بچے کی لاش کو بھی اس کے کنبے کے حوالے نہیں کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں