متحدہ عرب امارات نے عراق سے اپنا سفیر بلا لیا

متحدہ وعرب امارات نے عراق سے اپنے سفیر عبداللہ ابراہیم الشحی کو عراق کی صورت حال کے پیشِ نظر مشاورت کےلیے واپس بلالیا ہے

99841
 متحدہ عرب امارات نے عراق سے اپنا سفیر بلا لیا

متحدہ وعرب امارات نے عراق سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔
امارات کے محکمہ خارجہ کے مطابق، بغداد میں متعین سفیر عبداللہ ابراہیم الشحی کو عراق کی صورت حال کے پیشِ نظر مشاورت کےلیے واپس بلا یا گیا ہے۔
بیان میں واضح کیا گیا ہےکہ ان کا ملک عراق کے تمام طبقوں کا احترام کرتا ہے اور ہم عراقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایک قومی اتحاد پر مبنی حکومت کا قیام ممکن بنائے جس کے نتیجے میں ملک کو فرقہ واریت کے اس ماحول سے نجات ملنے میں مدد ملے گی ۔
علاوہ ازیں، بیان میں عراق میں سرگرمِ عمل دہشت گرد گروہوں کی کاروائیوں کی بھی شدید مذمت کی گئی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں