بغداد: شمالی علاقوں سے جھڑپوں کی اطلاعات

عراقی دارلحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائے اڈے کے شمالی علاقے سے شدید جھڑپوں کی اطلاع ملی ہے جس کے دوران ہوائی اڈے کی مرکزی عمارت کو راکٹوں سے حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم ان حملوں کے نتیجے میں پہنچنے والے نقصان کا ابتک اندازہ نہیں لگایا جا سکا

97147
بغداد: شمالی علاقوں سے جھڑپوں کی اطلاعات

عراقی دارلحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائے اڈے کے شمالی علاقے سے شدید جھڑپوں کی اطلاع ملی ہے۔
جھڑپوں کے دوران ہوائی اڈے کی مرکزی عمارت کو راکٹوں سے حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم ان حملوں کے نتیجے میں پہنچنے والے نقصان کا ابتک اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔
ذرائع کے مطابق، ہوائی اڈے پر سخت ترین حفاظتی انتظامات کے بعد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب الانبار سے تعلق رکھنے والے قبائل کے رہنما علی الحاتم نے بتایا ہے کہ اگر نوری المالکی اپنی فوج نکال لیں تو وہ الانبار کو داعش سے پاک کرا لیں گے۔
علی الحاتم نے وزیر اعظم نوری المالکی پر الزام لگایا کہ انہوں نے عراقی عوام کو اس افراتفری سے دوچار کیا ہے۔
عراقی محاذِ جنگ پر بدلتی ہوئی صورتحال میں حالیہ پیش رفت کے دوران تلافر، بیجی اور تکریت پر سرکاری فوج نے بمباری کی تھی جس میں عراق اور شام کی سرحد پر واقع تلافر میں کم سے کم دس افراد ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں