لاپتہ یہودیوں کی تلاش کے لئے آپریشن جاری

حماس کے ساتھ تعلق رکھنے والے فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپوں میں سابقہ اسمبلی ممبر عزیز دوویک سمیت 40 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

96522
لاپتہ یہودیوں کی تلاش کے لئے آپریشن جاری

اسرائیلی فوج سوموار کے روز لاپتہ ہونے والے 3 یہودی نوجوانوں کی تلاش کے لئے آپریشنوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
اسرائیلی فوجیوں نے تلاش کے کام کو دریائے اردن کے مغربی کنارے اور بیت اللحم کے علاقوں پر مرکوز کر رکھا ہے اور حماس کے ساتھ تعلق رکھنے والے فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔
چھاپوں میں سابقہ اسمبلی ممبر عزیز دوویک سمیت 40 افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے۔
اسرائیلی فوجیوں نے رملّہ کے شمالی کیمپ جلیزہ پر چھاپہ مارا ۔
کیمپ کے رہائشیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں ایک فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا اور 11 افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے۔
اسرائیل کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آپریشنوں میں 80 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیاہے جبکہ فلسطینی حکام کے مطابق حراست میں لئے جانے والے افراد کی تعداد 100 سے زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے دعوی کیا تھا کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کی غُش ایتزیون رہائشی بستی سے لاپتہ ہونے والے 3 جونوان یہودی آبادکاروں کو حماس کی طرف سے اغوا کیا گیا ہے اور نیتان یاہو نے فلسطین کے صدر محمود عباس کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں