اسرائیل اور فلسطین کے درمیان نوجوانوں کی گمشدگی کا معمہ جاری

اسرائیل کے حفاظتی دستوں نے گزشتہ تین روز سے لاپتہ تین اسرائیلی نوجوانوں کی تلاش کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اسرائیل کے تین نوجوان آخری بار اپنے اسکول سے ایک یہودی بستی جاتے ہوئے دیکھے گئے تھے

95431
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان نوجوانوں کی گمشدگی کا معمہ جاری

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان نوجوانوں کی گمشدگی کا معمہ جاری ہے۔
اسرائیل کے حفاظتی دستوں نے گزشتہ تین روز سے لاپتہ تین اسرائیلی نوجوانوں کی تلاش کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
اسرائیل کے تین نوجوان آخری بار اپنے اسکول سے ایک یہودی بستی جاتے ہوئے دیکھے گئے تھے ۔
ہزار ہا اسرایلی فوجیوں نے ان نوجوانوں کی تلاش کے دوران بڑی تعداد میں فلسطینیوں کے مکانات پر چھاپے بھی مارے ہیں۔
چھاپہ مارنے کے دوران بڑی تعداد میں فلسطینی رہنماوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اسرائیل حکام کے مطابق سولہ اور انیس سال کی درمیانی عمر کےا ن افراد کے لاپتہ ہونے کے پیچھے فلسطینیوں کا ہاتھ ہے۔
اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نتان یا ہو نے کہا ہے کہ ان نوجوانوں کو دہشت گرد گروپوں نے اغوا کرلیا ہے۔
کام کی غرض سے فلسطین سے اسرائیل آنے والے فلسطینیوں کو اس وقت تک علاقے میں کام کرنے کی جازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب تک ان لاپتہ نوجوانوں کو تلاش نہ کرلیا جائے۔
اس صورت ھال سے فلسطین میں نئی حکومت کی تشکیل میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں