طوزحارماتو: ترکمینوں اور کردوں کے درمیان مذاکرات

عراقی شہر طوز حارماتو میں آباد ترکمینوں اور کردوں کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے دوران ترکمینوں نے اپنے دس مطالبات کی فہرست ان کے حوالے کی

94253
طوزحارماتو:  ترکمینوں اور کردوں کے درمیان  مذاکرات

عراقی شہر طوز حارماتو میں آباد ترکمینوں اور کردوں کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے دوران ترکمینوں نے اپنے دس مطالبات کی فہرست ان کے حوالے کی ۔
اس فہرست میں طوز حارماتو کی علاقائی سلامتی او ر شہر میں لوٹ مار کے واقعات ختم کرنے سمیت ان کے ذمہ داروں کو عدالت میں پیش کرنے ، حفاظتی دستوں کی تشکیلِ نو کرنے ، سرکاری محکموں کی سرگرمیاں بحال کرنے جیسے مطالبات شامل ہیں ۔
ان مطالبات سے متعلق کرد وفد کے حکام نے کہا کہ ترکمینوں کے مطالبات سر آنکھوں پر لیکن ہم اس سلسلے میں صلح و مشورہ کرنےکے بعد ہی جواب دینے کے اہل ہونگے۔
اس دوران ، طوز حارماتو کے قریب واقع ترکمین دیہات باستاملی میں عراقی پولیس اور داعش کے عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں