عراق: عسکریت پسندوں کی پیش قدمی جاری

عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں 50کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر بعقوبہ میں حفاظتی دستوں اورعسکریت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں

94572
عراق: عسکریت پسندوں کی پیش قدمی جاری

عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں 50کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر بعقوبہ میں حفاظتی دستوں اورعسکریت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
عسکری ذرائع کے مطابق حفاظتی دستوں اورعسکریت پسندوں کے درمیان لڑائی بعقوبہ سے 35 کلومیٹرجنوب مشرق میں واقع علاقے مکدادیاہ میں اس وقت شروع ہوئی جب عسکریت پسندوں نے شہر کی جانب پیش قدمی کی۔
بعقوبہ شہر صوبہ دیالہ کا دارالحکومت ہے اور اس کی آبادی عرب، کرد، سنی اور شیعہ افراد پر مشتمل ہے۔
یاد رہے کہ عراق میں موجود القائدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کی کارروائیوں میں تیزی آ گئی ہے اور وہ رواں ہفتے کے دوران دو بڑے شہروں تکریت اور موصل پر پہلے ہی قبضہ کر چکے ہیں۔
امریکی صدر براک اوباما کے مطابق امریکہ، عراق کےمحصور فوجیوں کو شدت پسندوں کے مقابلے کے لیے مدد فراہم کرنے کے تمام ممکنہ اقدامات پر غور کر رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں