عراق: داعش کی بغداد کی جانب پیش قدمی

دولت اسلامیہ برائے عراق و شام (داعش ) نے اپنے جنگجوؤں کو عراقی دارالحکومت بغداد کی جانب پیش قدمی کا حکم دیا ہے

92966
 عراق: داعش کی بغداد کی جانب پیش قدمی

دولت اسلامیہ برائے عراق و شام (داعش ) نے اپنے جنگجوؤں کو عراقی دارالحکومت بغداد کی جانب پیش قدمی کا حکم دیا ہے۔
داعش نے عراق کے شمالی علاقوں میں گزشتہ چار دن کے دوران سرکاری فوج کے مقابلے میں میدان جنگ میں نمایاں کامیابیوں کے بعد اپنے جنگجوؤں کو یہ ہدایت جاری کی ہے۔
داعش کے ترجمان ابو محمد العدنانی نے گزشتہ روز ایک صوتی بیان جاری کیا جس میں تنظیم کے جنگجوؤں سے کہا گیا ہے کہ وہ بغداد کی جانب چڑھائی کی تیاری کریں۔
سیاہ لباس میں ملبوس داعش کے جنگجوؤں نے مقامی مسلح مزاحمت کاروں کی مدد سے گزشتہ چار روز کے دوران عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل ،سابق صدر صدام حسین کے آبائی شہر تکریت اور شمال میں واقع دوسرے چھوٹے، بڑے شہروں اور قصبوں پر قبضہ کر لیا ہے اور وہاں سے عراقی فوج کو ماربھگایا ہے یا عراقی فوج خود ہی اپنی چوکیاں اور اڈے چھوڑ کر بھاگ گئ ہے۔
تکریت میں جہادیوں نے شہر کا نظم ونسق چلانے کے لیے ایک فوجی کونسل قائم کردی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں