عراق: انتہا پسندوں کے خلاف فوجی کاروائیاں جاری

عراقی شہر تکریت پر اسلامی انتہاپسند باغیوں کے قبضے کے بعد عراقی فضایہ نے گزشتہ روز باغیوں کے خلاف فضائی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے

91852
 عراق: انتہا پسندوں کے خلاف فوجی کاروائیاں جاری

عراقی شہر تکریت پر اسلامی انتہاپسند باغیوں کے قبضے کے بعد عراقی فضایہ نے گزشتہ روز باغیوں کے خلاف فضائی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔
دولت اسلامیہ برائے عراق وشام نامی اس شدت پسند گروہ نے سمارا شہر پر بھی حملہ کیا، تاہم سرکاری فورسز اسے پسپا کرنے میں کامیاب رہیں۔
اس سے قبل باغیوں نے سابق عراقی صدر صدام حسین کے آبائی شہر تکریت پر قبضہ کر لیا تھا۔
واضح رہے کہ منگل کے روز یہ باغی شمالی شہر موصل پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
دوسری جانب ایران اور امریکہ کی جانب سے عراقی حکومت کے لیے عسکری مدد میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ داعش کی جانب سے موصل پر قبضے کے بعد سے تقریبا پانچ لاکھ افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں