عراق میں اوپر تلے دہماکے

دہماکوں کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عراق میں تشدد ایک مرتبہ پھر انتہا کو پہنچ گیا ہے اور اس درجہ کا تشدد گذشتہ ایک دہائی میں دیکھنے کو نہیں ملا

87195
عراق میں اوپر تلے دہماکے

عراق کے دارالحکومت بغداد میں اوپر تلے دو دہماکے ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
ان دہماکوں کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
عراق میں تشدد ایک مرتبہ پھر انتہا کو پہنچ گیا ہے اور اس درجہ کا تشدد گذشتہ ایک دہائی میں دیکھنے کو نہیں ملا۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق گذشتہ برس کم سے کم 8000 افراد ہوئے جو سنہ 2007 کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔
عراقی حکومت بڑھتی ہوئی خونریزی کا الزام سنی شدت پسندوں پر عائد کرتی ہے جس کا تعلق ہمسایہ ریاست شام میں جاری لڑائی سے جوڑا جاتا ہے۔
لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نوری المالکی کی شیعہ اکثریت والی حکومت اس کی ذمہ دار ہے۔
ابھی تک کسی گروہ نے اس حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں