ایران کے جوہری ذخائر میں 80 فیصد کی کمی

عالمی ایٹمی توانائی ادارے نے ایران رپورٹ کو جاری کیا ہے

72570
ایران کے جوہری ذخائر میں 80 فیصد کی کمی

عالمی ایٹمی توانائی ادارے نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔
اس رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ماہ جنوری سے لیکر ابتک ایران کے جوہری ذخیرے میں 80 فیصد سے زائد کی کمی آئی ہے۔
ادارے کی رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ ایران گزشتہ برس چھ مغربی طاقتوں کے ساتھ طے کردہ معاہدے پر کار بند رہا ہے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جوہری ذخیرے میں کمی واقع ہونے کے باوجود ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے فوجی پہلوؤں کے حوالے سے خدشات تا حال جاری ہیں۔
اس دائرہ کار میں ایران کے پاس موجود بلاسٹرز کے بارے میں اندیشے کوبیان کیا گیا ہے۔
عالمی ایٹمی توانائی ادارے نے اس کے معائنہ کاروں کو پرچن نیوکلیئر تنصیبات کا معائنہ کرنے کی اجازت کا ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں