ثانیہ مرزا ٹینس عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر

بھارتی ممتاز ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا نے امریکہ میں خوتین ڈبلز کو جیت لیا ہے

235009
ثانیہ مرزا ٹینس عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر

ثانیہ مرزا نے ٹینس میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر پہنچنے والی پہلی بھارتی کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
انھوں نے یہ اعزاز امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کے شہر چارلسٹن میں منعقدہ فیملی سرکل کپ کے فائنل میں فتح کے بعد حاصل کیا۔
اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل میں ثانیہ نے سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس کے ساتھ مل کر کیسی ڈیلاکوا اور داریجا جوارک کی جوڑی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد چھ صفر اور چھ چار کے سکور سے شکست دی۔
یہ ڈبلز مقابلوں میں ثانیہ کے کریئر کا 26واں ٹائٹل ہے اور ثانیہ اور مارٹینا کی جوڑی اس ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ تھی۔
یہ دونوں کھلاڑی اب تک ایک ساتھ تین ٹورنامنٹس میں میدان میں اتری ہیں جن میں سے دو میں یہ فاتح رہی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں