ہنگری میں ہوئے شطرنج مقابلے
ہنگری میں ہوئے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے 15 سالہ گرینڈ ماسٹر ایدیز گوریل اور 13 سالہ یاز کعان ایردوعموش نے اپنی شناخت بنائی
شطرنج کا پانچواں عالمی اولمپک مقابلہ اختتام پذیر ہو گیا ہے ۔
ہنگری میں ہوئے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے 15 سالہ گرینڈ ماسٹر ایدیز گوریل اور 13 سالہ یاز کعان ایردوعموش نے اپنی شناخت بنائی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے کم عمر لیکن ماہرگرینڈ ماسٹرزنے اپنے شاندار کھیل اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر شطرنج کے کھیل میں اپنے مستقبل کو درخشاں بنانےکا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
بوڈاپیسٹ میں ختم ہونے والے 45ویں عالمی شطرنج اولمپکس میں ترک شطرنج کے کھلاڑیوں نے اپنی پرفارمنس سے توجہ مبذول کرائی۔
ترک شطرنج باز مصطفیٰ یلماز نے عالمی نمبر ایک ناروے کے میگنس کارلسن کے ساتھ مقابلہ برابر کرتے ہوئے کھلاڑی سے پوائنٹس حاصل کرنے والے پہلے ترک ایتھلیٹ کے طور پر اپنا نام درج کروایا ہے۔
ترکیہ، اولمپکس میں 12 ویں نمبر پر آیاجن میں 194 ممالک نے اوپن کیٹیگری میں حصہ لیا تھا۔