ترکیہ نے آئس لینڈ کو واضح شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی
کرم اک ترک اولو نے اس میچ میں ہیٹرک کی
2185381
ترک قومی فٹ بال ٹیم نے نیشنزبی لیگ میں اپنے دوسرے میچ میں آئس لینڈ کو تین۔ ایک کے اسکور سے ساتھ شکست دے دی۔
کرم اک ترک اولو نے اس میچ میں ہیٹرک کی۔
ازمیر میں کھیلے گئے اس میچ میں ترکیہ نے اپنا پہلا گول دوسرے منٹ میں کیا تو مزید 2 گول 52 ویں اور 88 ویں منٹ میں کیے۔ حریف ٹیم نے واحد گول 37 ویں منٹ میں کیا۔
اس سے قبل کے ویلز کے ساتھ میچ میں معروف کھلاڑی آردا گولیر کو چوٹ آئی تھی تا ہم انہوں نے آئس لینڈ کے ساتھ پورے 90 منٹ شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
رئیل میڈرڈ کلب میں کھیلنے والے سٹار فٹ بالر نے میچ کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
گروپ کے دوسرے میچ میں ویلز نے مونٹیگری کو 2۔ ایک کے اسکور سے شکست دے دی۔
ان نتائج کے بعد ترکیہ 4 پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں سر فہرست آ گیا ہے۔