چھتیسویں ڈیکار ریلی آج شروع ہو رہی ہے

ریلی میں موٹر سائیکل کیٹیگری میں ترکی کی نمائندگی، سلجوق بیکتاش، شاکر شین قلعے جی، سرقان اوز دیمیراور کورائے اوزکاپلان کریں گے

170875
چھتیسویں ڈیکار ریلی آج شروع ہو رہی ہے

36 ویں ڈیکار ریلی آج سے شروع ہو رہی ہے۔۔۔
ریلی میں شامل ریسر تقریباً 9 ہزار کلو میٹر فاصلہ طے کریں گے اور کُل 13 مرحلوں پر مشتمل 2 ہفتوں کے پروگرام میں موٹر سائیکل کیٹیگری میں ترکی کی نمائندگی، سلجوق بیکتاش، شاکر شین قلعے جی، سرقان اوز دیمیراور کورائے اوزکاپلان کریں گے۔
ڈیکار ریلیز کو دنیا کی مشکل ترین ریلیز میں شمار کیا جاتا ہے اور اس میں موٹر سائیکل، گاڑی، ٹرک اور ATV وہیکلز کی کیٹیگریوں میں مقابلے کروائے جاتے ہیں۔
ریلیز میں 164 موٹر سائوکل ں، 138 کاروں، 64 ٹرکوں اور 48 ATV سمیت کل 414 وہیکلز حصہ لیں گی۔
رواں سال کی ریس کا نقطہ آغاز ارجنٹائن کا دارالحکومت بیونس آئرس ہو گا اس کے بعد بولیویا اور چلی میں مقابلے ہوں گے اور 17 جنوری بروز ہفتے کو ارجنٹائن میں ریلی اختتام پذیر ہو جائے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں