کراٹے میں دو عالمی چیمپئن

جرمنی کے شہر برینی میں منعقدہ 22 ویں عالمی کراٹے چیمپئن شپ میں ترکی کےقومی کھلاڑی سراپ اوزچیلک اور انیس ایرکان عالمی چیمپئن بن گئے

186357
کراٹے میں دو عالمی چیمپئن

جرمنی کے شہر بریمین میں منعقدہ 22 ویں عالمی کراٹے چیمپئن شپ میں ترکی کےقومی کھلاڑی سراپ اوزچیلک اور انیس ایرکان عالمی چیمپئن بن گئے ہیں۔

سراپ اوز چیلک نے خواتین کے 50 کلو کے مقابلے میں ترک الاصل جرمن کھلاڑی دوئی گُو بور کو 1-6 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔
اوز چیلک چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ کو کھیلے بغیر دوسرے راؤنڈ میں پہنچیں اور دوسرے راؤنڈ میں اپنی روسی حریف کو، تیسرے راؤنڈ میں ہسپانوی حریف کو، چوتھے راؤنڈ میں آسٹریلوی حریف کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچیں اور سیمی فائنل میں انڈونیشیا کی سوکاتیندال سورینیتا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں۔
اوز چیلک اپنے کیرئیر میں تین دفعہ یورپی چیمپئن بن چکی ہیں اور پہلی دفعہ عالمی چیمپئن قرار پائی ہیں۔
قومی کھلاڑی انیس ایرکان نے 84 کلو کے مقابلے میں ایرانی حریف سجاد گنج زادے کو 5۔4 سے شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔
ایرکان ایستونیا ، البانیہ اور ہالینڈ کے حریفوں کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچے اور فرنانڈز ویزوٹ کو شکست دے کر عالمی چیمپئن بنے۔
ایرکان سال 2012 میں پیرس میں منعقدہ عالمی کراٹے چیمپئن شپ کے 84 کلو کے مقابلوں میں اپنے آذری حریف کو 0۔3 سے شکست دے کر طلائی تمغے کے حقدار قرار پائے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں