33 ویں ریتھمک جمناسٹک چمپین شپ ازمیر میں

ترکی میں پہلی بار اس موضوع پر کسی بین الاقوامی سرگرمی کا اہتمام کیا جا رہا ہے، مقابلوں میں 58 ملکوں سے 328 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں

134521
33 ویں ریتھمک جمناسٹک چمپین شپ ازمیر میں

33 ویں ریتھمک (Rithmic) جمناسٹک عالمی چمپین شپ کا آغاز ایک تقریب کے ساتھ ضلع ازمیر میں ہوا ہے۔
ترک جمناسٹک فیڈریشن کے صدر صواد چیلن نے خالق پینار سپورٹس ہال میں منعقدہ تقریب میں ملک میں جمناسٹک کے موضوع پر پہلی بار عالمی مقابلوں کا انعقاد کیے جانے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت ہمارے لیے باعثِ مسرت و ہیجان انگیز ہے۔
ریفریوں، کوچز اور کھلاڑیوں کی طرف سے کھیلوں کے اصولوں پر کار بند رہنے کا حلف اٹھانے والی تقریب کے بعد موسیقی کے مختلف شو پیش کیے گئے۔
افتتاحی تقریب میں ازمیر کے گورنر مصطفی توپراک، قائمقام بلدیہ میئر سرری آئدوان اور بین الاقوامی جمانسٹک فیڈریشن کے سربراہ سلاوا کورن نے بھی شرکت کی۔
اس چمپین شپ میں 58 ملکوں سے 328 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
ان مقابلوں کے فائنلز 28 ستمبر کو منعقد ہوں گے۔
وا


ٹیگز:

متعللقہ خبریں