بنگلہ دیش: دو ٹرینوں کے درمیان تصادم، 16 افراد ہلاک
بنگلہ دیش کے مشرق میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے
1305201
![بنگلہ دیش: دو ٹرینوں کے درمیان تصادم، 16 افراد ہلاک](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/b1fc/2298/528e/5dcaa2381bb1a.jpg?time=1718698817)
بنگلہ دیش کے مشرق میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بنگلہ دیش کے ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ سے 100 کلو میٹر مشرق میں برہمن باریا کے علاقے میں جنوبی شہروں چٹاگانگ اور ڈھاکہ کے لئے عازم سفر ہونے والی دو ٹرینیں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔
جائے وقوعہ پر پہنچنے والی امدادی ٹیموں نے 16 افراد کی لاشیں نکالنے اور 40 زخمیوں کی اطلاع دی ہے۔
امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
حادثے کی وجہ کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
متعللقہ خبریں
![لیبیا نے 163 غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/9b30/292d/1315/66694a5900688.jpg?time=1718698817)
لیبیا نے 163 غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا
لیبیا میں اقامہ نہ رکھنے والے غیر قانونی تارکین کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں