افغانستان: پولیس اور قیدیوں کے درمیان جھڑپ، 4 قیدی ہلاک

کابل  کی پُل چرخی جیل میں پولیس اور قیدیوں کے درمیان جھڑپ  کے نتیجے میں 4 قیدی ہلاک ہو گئے

1201492
افغانستان: پولیس اور قیدیوں کے درمیان جھڑپ، 4 قیدی ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل  کی پُل چرخی جیل میں پولیس اور قیدیوں کے درمیان جھڑپ  کے نتیجے میں 4 قیدی ہلاک ہو گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے کہا ہے کہ قیدیوں نے تلاشی کے لئے جیل میں آنے والے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر کے ان کا اسلحہ چھیننے کی کوشش کی جس کے جواب میں پولیس قیدیوں کے خلاف اسلحہ استعمال کرنے پر مجبور ہو گئی۔

رحیمی کے مطابق جھڑپ میں 4 قیدی ہلاک جبکہ 13 قیدی  اور 20 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں