انڈونیشیا، قدرتی آفات کا نشانہ بننے والا ملک

ملک بھر میں یکم جنوری تا 10 دسمبر کے دورانیہ میں 2 ہزار 374 قدرتی آفتوں  سے 4 ہزار 211 افراد  ہلاک

1105281
انڈونیشیا، قدرتی آفات کا نشانہ بننے والا ملک

انڈونیشیا   میں امسال قدرتی آفات سے 4 ہزار 211 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔

قومی آفات کی ایجنسی کے ترجمان سو توپو Purwo Nugroho  کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں یکم جنوری تا 10 دسمبر کے دورانیہ میں 2 ہزار 374 قدرتی آفتوں  سے 4 ہزار 211 افراد  ہلاک ہو ئے ہیں۔

نو گروہو نے بتایا ہے کہ قدرتی آفات میں 6 ہزار 940 افراد زخمی  ہوئے ہیں تو  تقریباً دس ملین افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور  ہوئے  ہیں۔

انڈونیشیا میں 28 ستمبر کو سولا ویسی جزیرے  کے خلیج پالو میں رونما ہونے والے 7٫5 کی شدت کے زلزلے اور سونامی سے 2 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے  تھے تو ڈیڑھ ہزار  کے لاپتہ ہونے کا اعلان کیا  گیا تھا۔

"پیسیفک  آگ کا بگولہ " نام سے منسوب کیے جانے والے ، زلزلوں اور آتشی پہاڑوں  کے لاوا اُگلنے والے انڈونیشیا میں سالانہ اوسطاً 6 ہزار زلزلے آتے ہیں تو مون سون بارشیں بھی سیلاب اور تباہ کاریوں کا موجب بنتی ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں