جنوبی افغانستان:طالبان کے پولیس چوکیوں پر حملے،22 پولیس اہلکار ہلاک

جنوبی افغانستان ميں طالبان عسکريت پسندوں کے تازہ حملوں ميں 22 پوليس اہلکار ہلاک ہو گئے ہيں

847016
جنوبی افغانستان:طالبان کے پولیس چوکیوں پر حملے،22 پولیس اہلکار ہلاک

جنوبی افغانستان ميں طالبان عسکريت پسندوں کے تازہ حملوں ميں 22 پوليس اہلکار ہلاک ہو گئے ہيں۔

 قندھار پوليس کے ترجمان مطيع اللہ ہلال نے بتايا کہ طالبان کے ايک گروہ نے قندھار کے جرے اور ميوند نامی اضلاع ميں پندرہ مختلف  چوکیوں پر حملہ کيا۔

 يہ  حملے  گزشتہ شب کيے گئے اور چند ايک مقامات پر لڑائی آج صبح تک جاری رہی۔

 ہلال نے بتايا کہ ان سلسلہ وار حملوں ميں پندرہ پوليس اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ حفاظتی   دستوں  کی جوابی کارروائی ميں45 عسکريت پسند ہلاک اور 35 ديگر زخمی ہو گئے۔

 یاد رہے کہ  افغانستان کے جنوبی صوبوں ميں  حفاظتی دستوں کے خلاف حملوں ميں حالیہ دنوں میں اضافہ ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں