ایرسوئے اور یونای ہم منآصب نے ایتھنز میں ایک ساتھ ڈرامہ "رومیو اینڈ جولیٹ" دیکھا

دونوں وزراء نے ایکروپولیس میوزیم کا دورہ کیا اور  دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون کے بارے میں جائزہ لیا

2140792
ایرسوئے اور یونای ہم منآصب نے ایتھنز میں ایک ساتھ  ڈرامہ "رومیو اینڈ جولیٹ" دیکھا

وزیر ثقافت و سیاحت مہمت نوری ایرسوئے اور یونانی وزیر ثقافت لینا مینڈونی نے یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ایک ساتھ ڈرامہ "رومیو اینڈ جولیٹ" دیکھا ہے۔

مینڈونی اور ایرسوئے، جو ان کی دعوت پر ایتھنز گئے تھے، نے دو طرفہ مذاکرات کیے ہیں

دونوں وزراء نے ایکروپولیس میوزیم کا دورہ کیا اور  دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون کے بارے میں جائزہ لیا۔

ایرسوئے نے کہا کہ  ترکیہ اور یونانی ثقافتوں میں بہت سے مشترک عناصر ہیں،ہر دورے کے ساتھ، مشترکہ ثقافت کا یہ شعور مزید واضح ہوتا جاتا ہے۔ دونوں رہنماؤں (صدر رجب طیب ایردوان اور یونانی وزیر اعظم Kyriakos Mitsotakis) کے درمیان حالیہ ملاقاتوں کے نتیجے میں، ترکیہ اور یونانی تعلقات کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایرسوئے نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں تعاون کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے دونوں ممالک کے عوام کے ایک دوسرے کے دوروں میں تیزی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہماری دو طرفہ مذاکرات  میں  ہم نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی سرگرمیوں کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا، ہم بہت کم وقت میں اس حوالے سےمزید  اقدامات اٹھائیں گے۔

دوسری جانب مینڈونی نے کہا کہ پیر کو دارالحکومت انقرہ میں  میتچوتاکیس  اورایردوان  کی ملاقات کے بعد ایرسوئے کا یونان کا دورہ، دونوں رہنماؤں کے درمیان پیدا ہونے والے مثبت ماحول کا تسلسل ہے۔

شام کو، دونوں وزراء نے میگارو میوزک کلچر اینڈ آرٹ سینٹر میں ترک اور یونانی فنکاروں کے ساتھ مل کر اسٹیج کیا گیا ڈرامہ رومیو اینڈ جولیٹ دیکھا۔

یہ ڈرامہ، جو 3 زبانوں: ترکی، انگریزی اور یونانی میں پیش کیا جاتا ہے، 19 مئی تک میگارو موسیکی میں فن سے محبت کرنے والوں کے لیے جاری رہے گا۔

والوں کے لیے جاری رہے گا۔

 



متعللقہ خبریں