نیو یارک سے چوہے بھگائیں،لاکھوں ڈالر کمائیں

نیویارک کے میئر نے چوہے ختم کرنے کے لیے نوکری کا اشتہار جاری کردیا اور ساتھ ہی تنخواہ اور دیگر تفصیلات بھی بتادیں تاکہ ملازمت کے خواہشمند افراد کو ہاں یا نہیں کہنے میں کوئی پریشانی نہ ہو

1914366
نیو یارک سے چوہے بھگائیں،لاکھوں ڈالر کمائیں

امریکی شہر نیویارک کے میئر نے چوہے ختم کرنے کے لیے نوکری کا اشتہار جاری کردیا اور ساتھ ہی تنخواہ اور دیگر تفصیلات بھی بتادیں تاکہ ملازمت کے خواہشمند افراد کو ہاں یا نہ کہنے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔

یکم دسمبر کو میئر ایرک ایڈمز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مجھے چوہوں سے زیادہ کسی چیز سے نفرت نہیں ہے۔

ایرک ایڈمز نے لکھا کہ اگر آپ کے پاس نیویارک  کے بے لگام چوہوں سے لڑنے کے لیے عزم، حوصلہ اور انہیں مارنے کی زبردست مہارت ہے تو یہ نوکری آپ کا انتظار کر رہی ہے۔

نیویارک کے میئر نے اپنی پوسٹ کے ساتھ نوکری کا اشتہار بھی شیئر کیا جو کہ ان کے دفتر کی طرف سے جاری ہو ا ہے۔

اس سرکاری ملازمت کی تنخواہ 1لاکھ 20 ہزار سے لے کر 1 لاکھ 70 ہزار ڈالرز سالانہ بتائی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں