ترکیہ کلچرل روڈ فیسٹیول کا ترک شہر سامسن میں انعقاد

ورلڈ ٹورزم آرگنائزیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ترکیہ  آج سیاحتی میدان  میں سب سے بڑے پانچ ممالک میں سے ایک ہے

2150349
ترکیہ کلچرل روڈ فیسٹیول کا  ترک شہر سامسن میں انعقاد

دنیا کا سب سے بڑا اور جامع میلہ "ترک کلچرل روڈ فیسٹیول" پورے جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔

ثقافتی و سیاحتی امور کے وزیر مہمت نوری ایرسوئے نے سامسون میوزیم میں سامسون کلچر روڈ فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

ایرسوئے نے کہا کہ ورلڈ ٹورزم آرگنائزیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ترکیہ  آج سیاحتی میدان  میں سب سے بڑے پانچ ممالک میں سے ایک ہے۔

اس بلندی کے محض  سیر و سیاحت تک محدود نہ ہونے  کی نشاندہی کرنےو الے ایرسوئے نے کہا:

"اپنے ریکارڈ توڑ  ناظرین اور تمثیل کی بدولت ، ایوارڈز اور  بیرون ملک  کامیابیوں کے ساتھ، کنسرٹس سے لے کر نمائشوں تک، تھیٹر سے لے کر اوپیرا اور بیلے پرفارمنس تک، سنیما سے لے کر ٹی وی سیریز  کے شعبوں  میں ترک فضا کا ماحول قائم ہے۔"

وزیر نے مزید بتایا کہ "ترکیہ کلچرل روڈ فیسٹیول ایک ایسا منصوبہ ہے جو ان تمام کامیابیوں کا نتیجہ ہے اور ان میں اپنا حصہ ڈال کر تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے   مرتب کیا گیا ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا اور جامع فیسٹیول ہے۔"



متعللقہ خبریں