برطانیہ میں بلیوں کو مائیکرو چپ لگوانا ضروری ہوگیا

واضح رہے کہ سال 2016 ء سے کتوں کے لیے اس طرح کے قوانین وضع کیے گئے تھے جو اب پالتوبلیوں پر بھی لاگو کیے جارہے ہیں

2151102
برطانیہ میں بلیوں کو مائیکرو چپ لگوانا ضروری ہوگیا

برطانیہ میں بلی پالنے کا نیا قانون نافذ کردیا گیا،جس کی خلاف ورزی پر 55پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

 وزارت دیہی امور  و ماحولیات و  خوراک کے ایک قانون کے تحت تمام پالتو بلیوں میں مائیکروچپ لگوانا ضروری ہے۔

 واضح رہے کہ سال 2016 ء سے کتوں کے لیے اس طرح کے قوانین وضع کیے گئے تھے جو اب پالتوبلیوں پر بھی لاگو کیے جارہے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں اس وقت ایک کروڑ 10لاکھ سے زائد پالتو بلیاں ہیںجن میں سے 23لاکھ مائیکرو چپ کے بغیر ہیں۔



متعللقہ خبریں