وان کی بلّیاں باشاک اور سُو پوڈئیم پر

ترکی کے ضلع وان کی بلّیاں "باشاک " اور "سُو" استنبول میں متوقع بین الاقوامی "ہیپی کیٹ" مقابلے میں شرکت کریں گی

1293276
وان کی بلّیاں باشاک اور سُو پوڈئیم پر
kedi.jpg
van kedisi.jpg

ترکی کے ضلع وان کی بلّیاں "باشاک " اور "سُو" استنبول میں متوقع بین الاقوامی "ہیپی کیٹ" مقابلے میں شرکت کریں گی۔

معصومیت، دودھ جیسے سفید اور ریشم جیسے نرم و ملائم بالوں، شیر جیسی چال ، لمبی اور پھُولی ہوئی خوبصورت دُم  ، ایک دوسرے سے مختلف رنگ والی آنکھوں اور پانی سے محبت  جیسی خصوصیات کی وجہ سے وان کی بلّیاں  شہر کے اہم ترین  جاندار ورثے کی حیثیت رکھتی ہیں۔

ان بلّیوں   کی نسل  کے تحفظ کے لئے  وان 100 ائیر یونیورسٹی  کے کیٹ ریسرچ سینٹر کی طرف سے انہیں حفاظت میں لے کر "کیٹ وِلا" میں رکھا گیا ہے۔

وان بلّی کی نمائندہ بلیاں "باشاک" اور " سُو"  ساتویں بین الاقوامی پالتو حیوانات اور ان سے متعلقہ اشیاء کے میلے میں متوقع کیٹ شو "انٹرنیشنل ہیپی کیٹ" مقابلے میں شرکت کریں گی۔

مقابلے میں دنیا کے مختلف ممالک سے 250 بلّیاں حصہ لیں گی۔ مقابلے میں باشاک اور سُو کے پہلا درجہ حاصل کرنے کے لئے ان کا نگران عملہ ان کی دیکھ بھال کی طرف خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ بلّیوں کے لمبے سفید بالوں میں باقاعدگی سے کنگھی کی جاتی ہے،  آنکھوں اور کھال کی چمک میں اضافے اور صحت  کے لئے خصوصی خوراک دی جاتی ہے  اور پنجوں کے ناخنوں  کی تراش خراش   ، زیبائش اور دیکھ بھال  پر خاص توجہ دی جاتی ہے۔



متعللقہ خبریں