تھائی لینڈ کی نئی ملکہ ستھیدا وجیرا لونگ کارن ہونگی: شاہی فرمان
شاہ وجیرا لونگ کارن کا یہ فرمان" رائل گزٹ" میں جاری کیا گیا ہے جس کے پیش نظر شاہی روایات کےمطابق، ملکہ سوتھیدا رشتہ ازدواج کے بعد شاہی خاندان کی فرد بن چکی ہیں لہذا اُنہیں ملکہ کا اعزاز دیا جا رہا ہے
1193413
تھائی لینڈ کے فرماں روا مہا وجیرا لونگ کارن کی اہلیہ سوتھیدا وجیرا لونگ کارن ایودھیا کو ملکہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
شاہ وجیرا لونگ کارن کا یہ فرمان" رائل گزٹ" میں جاری کیا گیا ہے جس کے پیش نظر شاہی روایات کےمطابق، ملکہ سوتھیدا رشتہ ازدواج کے بعد شاہی خاندان کی فرد بن چکی ہیں لہذا اُنہیں ملکہ کا اعزاز دیا جا رہا ہے۔
بنکاک پوسٹ نامی اخبار نے بھی لکھا ہے کہ شادی کی یہ تقریب دوئیست نامی شاہی محل میں سر انجام پائی۔
ملکہ ستھیدا اس سے قبل فرماں روا کے خصوصی حفاظتی دستےکی کمانڈر تھیں جنہیں جنرل کا عہدہ بھی دیا گیا تھا ۔
ملکہ سوتھیدا شاہ وجیرا لانگ کارن کی چوتھی اہلیہ ہیں۔