"ویلنٹائن ڈے" ایک سماجی تہوار ہے شرعاً منانے میں حرج نہیں:سعودی عالم دین

سعودی عرب کے سرکردہ عالم دین احمد قاسم الغامدی نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ایک سماجی تہوار ہے اور اس کے منانے میں کوئی شرعی امر مانع نہیں ہے

910791
"ویلنٹائن ڈے"  ایک سماجی تہوار ہے شرعاً منانے میں حرج نہیں:سعودی عالم دین

سعودی عرب کے سرکردہ عالم دین احمد قاسم الغامدی نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ایک سماجی تہوار ہے اور اس کے منانے میں کوئی شرعی امر مانع نہیں ہے۔

مکہ مکرمہ میں امربالمعروف ونہی عن المنکر کمیٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل قاسم الغامدی نے کہا  ہے کہ ہم عالمی سطح پر کئی دن مناتے ہیں۔

مثلا والدین کا عالمی دن، ماں کا عالمی دن، استاد کا عالمی دن یا خواتین کا عالمی دن وغیرہ، یہ سب سماجی نوعیت کے ایام  ہیں اور  ان کا براہ راست مذہب کے بنیادی عقائد  کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اسلام میں ایسی سماجی وثقافتی سرگرمیوں کی کوئی ممانعت ہے۔

 ویلنٹائن یا محبت کےعالمی دن کو منانے میں بھی کوئی شرعی پابندی نہیں ہے۔

علامہ قاسم الغامدی نے کہا کہ اسلام بھی لوگوں کے درمیان اچھی بات کو عام کرنے کی تلقین کرتا ہے۔

 آپ کسی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

خیر اور بھلائی کی بات صرف مسلمانوں سے نہیں بلکہ یہودی ونصاریٰ کے ساتھ بھی کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے یہودی  ہمسایوں کے ہاں آتے جاتے رہتے اور ان کے مسائل کے حل میں ان کی مدد کرتے۔

 انہوں نے وضاحت کی ویلنٹائن ڈے کومنانے کےمخالفین اسے اسلام سے جوڑتے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ جاہلیت کے تہواروں میں سے ایک ہے۔

 اگر کوئی مذہبی تہوار منانے کی کوشش کر رہا ہے جس کا اسلام میں کوئی وجود نہیں تو وہ اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی ہے،مگر ویلنٹائن ڈے ایک سماجی تہوار ہے، اس تہوار کے موقع پر ہم ایک دوسرے کے لیے محبت کے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں الغامدی نے کہا کہ یہودیوں اور عیسائیوں سمیت دوسرے غیر مسلموں کے مذہبی ایام  اور تہواروں پر ہم انہیں مبارک باد پیش کر سکتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں