آٹھ روزہ تعطیلات گزارنے کے لئے چینی گھروں سے نکل کھڑے ہوئے

چین میں خزاں میلے"ژانگ چیو" اور چین کے قومی دن "گیو چنگ" کی وجہ سے 8 روزہ تعطیل کے دوران ملک بھر میں 710 ملین افراد نے سیاحت کی

823203
آٹھ روزہ تعطیلات گزارنے کے لئے چینی گھروں سے نکل کھڑے ہوئے

چین میں خزاں میلے"ژانگ چیو" اور چین کے قومی دن "گیو چنگ" کی وجہ سے 8 روزہ تعطیل کے دوران ملک بھر میں 710 ملین افراد نے سیاحت کی۔

چین کے قومی سیاحتی ادارےCNTA کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یکم اکتوبر کو گیوچنگ اور 4 اکتوبر کو ژانگ چیو کے  ملنے سے رواں سال میں سیاحوں  کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق 8 روزہ تعطیل سے استفادہ کر کے 705 ملین چینیوں نے ملک کے اندر اور 5 ملین چینیوں نے بیرون ملک سیاحت کی اور تعطیلات کی وجہ سے ملکی اقتصادیات کو 583.6 ملین ین  تقریباً 71 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔

CNTA کے اعدادوشمار کے مطابق اندرون ملک سیاحوں کی تعداد میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 11.9 فیصد اور سیاحتی آمدنی میں 13.9 فیصد  اضافہ ہوا۔

تعطیلات کے دوران تقریباً 300 شہروں سے 5 ملین سے زائد چینیوں نے 88 ممالک میں ایک ہزار 155 شہروں کی سیر کی۔

چینیوں نے تعطیلات گزارنے کے لئے جن ممالک کو ترجیح دی ان میں روس پہلے نمبر پر رہا اس کے بعد  ویتنام، تھائی لینڈ، سنگاپور اور ملائشیا کا نمبر آتا ہے۔



متعللقہ خبریں