40 ملکوں میں ترکی کا تعارف کرانے والی کارٹون فلم

"تادیو جونز 2: شاہ میداس  کا راز" نامی فلم  کے ایک حصے کی  کپادوکیا  کے علاقے میں عکس  بندی کی گئی ہے

797158
40 ملکوں میں ترکی کا تعارف کرانے والی کارٹون  فلم

وزارت ِ ثقافت و سیاحت  کی جانب سے طے  کردہ ایک معاہدے  کے ذریعے  40 ملکوں میں ایک کروڑ  انسانوں کی  طرف سے ملاحظہ کردہ  ہسپانوی   کارٹون فلموں کے اہم ہیرو  اور بچوں کے پسندیدہ کردار "تادیو جونز"  کی  نئی سیریلز میں ترکی کا  تعارف بھی کرایا جائیگا۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ "تادیو جونز 2: شاہ میداس  کا راز" نامی فلم  کے ایک حصے کی  کپادوکیا  کے علاقے میں عکس  بندی کی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق  کل سے سینما گھروں میں پیش کی جانے والی  فلم  میں شاہ میداس کے لاپتہ   ہار کے تین ٹکڑوں کو یکجا کیے جانے  کو موضوع بنایا گیا ہے۔اس طرح کپادوکیا  کو 40 ملکوں میں متعارف کرانے کا موقع ملے گا۔

علاوہ ازیں   ہسپانوی اخبار لا موندو  کی ویب سائٹ پر کپادوکیا کے مناظر کو جگہ دیتے ہوئے  زائرین  کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی جائیگی۔

 

 



متعللقہ خبریں