ہرکولیس کی لحد ترکی کو واپس کی جا رہی ہے
وزارت سیاحت و ثقافت کی کوششوں سے سوٹزر لینڈ سے ترکی کے تاریخی نوادرات کی واپسی کے موضوع پر طے پانے والے سمجھوتے کی رُو سے ہرکولیس کی لحد کو 6 ستمبر کو ترکی واپس لایا جا رہا ہے
792018
وزارت سیاحت و ثقافت کی کوششوں سے سوٹزر لینڈ سے ترکی کے تاریخی نوادرات کی واپسی کے موضوع پر طے پانے والے سمجھوتے کی رُو سے ہرکولیس کی لحد کو 6 ستمبر کو ترکی واپس لایا جا رہا ہے۔
سالوں قبل ترکی سے غیر قانونی طریقے سے لے جائے گئے آثار قدیمہ کو وزارت سیاحت و ثقافت کی زیر قیادت کوششوں کے نتیجے میں اناطولیہ کی زمین میں واپس لایا جا چکا ہے اور اب ماہِ مارچ میں سوٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں موجود ہرکولیس کی لحد کو ترکی کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس لحد کو سال 2010 میں جنیوا کی فری پورٹ پر سوٹزر لینڈ کے حکام نے چیکنگ کے دوران تحویل میں لیا۔
لحد 2 سو سال قبل مسیح سے تعلق رکھتی ہے ،1960 میں اسے ترکی سے چرایا گیا اور اب 6 ستمبر 2017 کو اسے دوبارہ ترکی کے حوالے کیا جا رہا ہے۔