ترکی کا تعارف ترکی جیسی فلم "ہوم آف پوئٹری" کے ذریعے

فلم میں ہیرو کی یادوں کو ترک شاعروں کے مصرعوں اور شعروں سے بیان کیا گیا ہے

785175
ترکی کا تعارف ترکی جیسی فلم "ہوم آف پوئٹری" کے ذریعے

ترکی کی وزارت ثقافت و سیاحت نے دنیا کو  ترکی کے قدرتی حسن و جمال سے متعارف کروانے کے لئے ایک نئی فلم  نشر کی ہے۔

ترکی کی گلوبل ٹوئرازم کی مہم "Turkey Home " کے دائرہ کار میں تیار کی جانے والی "Home Of Poetry " نامی فلم وزارت سیاحت و ثقافت  کے سوشل میڈیا پیج سے نشر کی گئی ہے۔

فلم  کا ہدف ملک کے ثقافت، فن اور ادبیات کے ذخیرے کو دنیا سے متعارف کروانا ہے۔

انگریزی زبان میں تیار کی جانے والی  اس فلم کی نمائش سوٹزر لینڈ  کے ایک میوزئیم عجائب گھر 'ایبے لائبریری آف سینٹ گالن '  میں شروع ہو رہی ہے۔

فلم میں لائبریری  میں پھرتا ہوا ایک کتاب دوست شخص اتفاقاً ایک ترک شاعری  کے انتخاب کو دیکھتا ہے۔

کتاب، فلم کے ہیرو کے ذہن میں  اپنے بچپن میں والدین کے ہمراہ کی گئی ترکی کی سیر کی یاد تازہ  کر دیتی ہے۔

فلم میں ہیرو کی یادوں کو ترک شاعروں کے مصرعوں اور شعروں سے بیان کیا گیا ہے۔

فلم میں ہیرو کی، بچپن میں ترکی کی تاریخی ، قدرتی و ثقافتی سیاحت کو اس کی یادوں کے ساتھ ملا جلا کر سینما کے پرستاروں کے لئے پیش کیا گیا ہے۔

ہوم آف پوئٹری  پروجیکٹ  کی شوٹنگ اور ایڈیٹنگ کا کام 4 ماہ تک جاری رہا۔

فلم کی شوٹنگ استنبول، کتاہیا، برصا، ترابزون، انطالیہ، مُولا اور ماردین  سمیت 12 شہروں میں کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں