ترکی برطانوی سیاحوں کے لیے دوبارہ جاذبِ نظر

سیاحتی فرم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین  پیٹر فرینک ہاؤزر  نے اس سے قبل کہا  تھا کہ  ترکی  ادا کردہ رقوم کے   اعتبار سے  بہترین  خدمات فراہم کرنے والا ملک ہے

779505
ترکی برطانوی سیاحوں کے لیے دوبارہ جاذبِ نظر

برطانوی روزنامہ گارڈیئن  نے لکھا ہے کہ ترکی، برطانوی سیاحوں کے لیے ایک بار پھر جاذب نظر بنتا جا رہا ہے۔

اخبار نے  دنیا کی  بڑی ترین سیاحتی فرموں میں سے  تھامس کُک کہ جس کا مرکزی دفتر  برطانیہ میں ہے  کے  کل  جاری کردہ اعلامیہ کو  اپنی خبر کا موضوع بنایا ہے۔

اخبار نے نک  فلیچر کے حوالے سے  شائع کردہ اس خبر کے لیے یہ سرخی لگائی ہے،"ترکی اور یونان نے تھامس کُک کی سیل میں  اضافہ کیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق  امسال   اس فرم کی وساطت سے  ترکی میں چھٹیاں منانے    والوں کی تعداد میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

سیاحتی فرم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین  پیٹر فرینک ہاؤزر  نے اس سے قبل کہا  تھا کہ  ترکی  ادا کردہ رقوم کے   اعتبار سے  بہترین  خدمات فراہم کرنے والا ملک ہے۔

 



متعللقہ خبریں