انسانی حقوق فلم فیسٹیول اور فورم اختتام پذیر ہو گیا

تقریب میں بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ "دی وار شو" نامی فلم کو دیا گیا

695181
انسانی حقوق فلم فیسٹیول اور فورم اختتام پذیر ہو گیا

سوٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں رواں سال 15 ویں دفعہ منعقدہ بین الاقوامی انسانی حقوق فلم فیسٹیول اور فورم کل رات منعقدہ شاندار تقریبِ تقسیم انعامات کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

تقریب میں بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ "دی وار شو" نامی فلم کو دیا گیا۔

ڈنمارک کے شہری  اینڈرئیس ڈلاسگارڈ  اور شامی شہری  عبیدہ زیتون کی مشترکہ ہدایتکار ی میں اس فلم نے وینس فلم فیسٹیول میں بھی  ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

فلم میں  شام میں سال 2011 کے انتظامیہ مخالف احتجاجی مظاہروں سے متعلق شامی صحافی عبیدہ زیتون کے  چشم دید واقعات کو بھی سلور اسکرین پر پیش کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں فلم میں چھ سال کے دوران تشدد اور اموات کے کس طرح امیدوں پر غالب آ جانے کے پہلو کو بھی بیان کیا گیا ہے۔

تقریب میں بہترین طویل  دورانیے کی فکشن فلم کا ایوارڈ سری لنکا کے ہدایتکار سنجیواپُشپاکومارا کی فلم "برننگ برڈز" کو دیا گیا۔

فلم میں سری لنکا میں  1980 کے سالوں کے بعد شروع ہونے والی خانہ جنگی میں بیوہ ہونے اور آٹھ بچوں کے ساتھ بے سروسامان رہ جانے والی ایک ماں کی داستان کو بیان کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں