کرویشیا میں حلال مصنوعات کا میلہ

حلال مصنوعات کا  تیسرا عالمی میلہ کرویشیا  کے شہر اوپاتیا میں  شروع ہوا جس کے دوران میں صدر کولنڈا گریبیر کیتا روویچ نے کہا کہ ہمارے ملک میں   مسیحی اور مسلمان برادری محبت و اتفاق سے مقیم ہے  جس سے یورپ کو  سبق لینا چاہیئے

602940
کرویشیا میں حلال مصنوعات کا میلہ
hırvatistan'da 3. helal ürünler fuarı.jpg

 حلال مصنوعات کا  تیسرا عالمی میلہ کرویشیا  کے شہر اوپاتیا میں  شروع ہوا۔

 اس میلے  میں  حلال مصنوعات کے  متعدد اسٹال رکھے گئے ہیں ۔

اس سے پیشتر یہ میلہ  بھارت اور سنگا پور میں  لگایا گیا تھا جس کے بعد کرویشیا میں  یہ میلہ دین اسلام کو سرکاری مذہب قرار دینے کے ایک سو  سالہ جشن کی خوشی میں  منعقد ہو رہا ہے۔

اس موقع پر  کرویشیا کی صدر کولنڈا گریبیر کیتا روویچ   نے کہا کہ ہمارے ملک میں   مسیحی اور مسلمان  برادری محبت و اتفاق سے مقیم ہے  جس سے یورپ کو  سبق لینا چاہیئے۔

 اس  میلے میں   ترک نائب وزیر  اقتصادی امور  فاتح متین  نے بھی  کہا کہ  حلال  مصنوعات     کا دائرہ  وسیع کرتےہوئے ہمیں صارفین    کو صحت بخش  اور معیاری  اشیا٫ فراہم کرنا ہے  ۔



متعللقہ خبریں