استنبول کافی فیسٹیول

فیسٹیول  اس سال تیسری دفعہ منعقد ہو رہا ہے اور اس میں کافی کے 200 کے قریب مارکہ شرکت کر رہے ہیں

573606
استنبول کافی فیسٹیول

"استنبول کافی فیسٹیول" 6 سے 9 اکتوبر کو'کوچک چیفت لیک پارک' میں منعقد ہو رہا ہے۔

فیسٹیول  اس سال تیسری دفعہ منعقد ہو رہا ہے اور اس میں کافی کے 200 کے قریب مارکہ شرکت کر رہے ہیں۔

فیسٹیول میں ،استنبول  میں قہوے کے بیج کے معروف  مارکہ ، کافی مشینوں ، کافی سے منسلک ذائقوں  اور مصنوعات  کی، کافی کی تیاری  اور اس کی پیشکش کی نمائش کی جا رہی ہے ۔

علاوہ ازیں فیسٹیول میں  کانسرٹ، خصوصی ڈیزائن کردہ مصنوعات، ورکشاپیں، سیمینار اور تصویری نماَش بھی شامل ہو گی۔

گذشتہ سال کا" استنبول کافی فیسٹیول " 25 ہزار 500 زائرین کی شرکت سے ترکی کی قہوے سے متعلق بڑی ترین سرگرمی تھی اور اس نے یورپ کے بھی بڑے ترین کافی فیسٹیول کا ٹائٹل حاصل کیا تھا۔

اس سال یہ فیسٹیول  "شہر کے قلب" میں کے مرکزی خیال کے ساتھ  منعقد ہو رہا ہے اور 4 دن تک جاری رہے گا۔



متعللقہ خبریں