ایکسپو 2016 انطالیہ میں زائرین کی تعداد 70 ہزار تک پہنچ گئی

پہلی دفعہ ترکی کی میزبانی میں  منعقد ہونے والے ایکسپو 2016 انطالیہ  کے پہلے 2 دن میں زائرین کی تعداد 70 ہزار تک پہنچ چکی ہے

478363
ایکسپو 2016 انطالیہ میں زائرین کی تعداد 70 ہزار تک پہنچ گئی

پہلی دفعہ ترکی کی میزبانی میں  منعقد ہونے والے ایکسپو 2016 انطالیہ  کے پہلے 2 دن میں زائرین کی تعداد 70 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

انطالیہ کی تحصیل آق سُو  میں 22 اپریل کو صدر رجب طیب ایردوان  اور وزیر اعظم احمد داود اولو کی شرکت سے ایکسپو کا سرکاری سطح پر افتتاح ہوا اور اس دن سے زائرین نمائش سے گہری دلچسپی  کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ایکسپو کے سیکرٹری جنرل کاظم آئیدن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پہلے 2 دن میں 70 ہزار افراد نے نمائش کے سیر کی ہے اور آرگنائزیشن کے لئے اس وقت تک 1 ملین 5 لاکھ ٹکٹیں فروخت کی جا چکی ہیں۔

آئیدن نے کہا کہ نمائش کی سیر کرنے والوں نے  اسے پسند کیا ہے اور ہمیں توقع ہے کہ نمائش کے آخری دن تک یہ دلچسپی برقرار رہے گی۔

ایکسپو 2016 انطالیہ کے سلسلے میں 5 مئی کو مارون، 7 مئی کو جوسیس کاریرس، 20 مئی کو طارقان،   6جون کو سمپلی ریڈ، 14 جون کو اسٹیٹس کو، 5 جولائی کو ڈیپ پرپل، 2 اگست کو سین پال، 8 اگست کو سِٹنگ اور  15 اگست  کو کُول اینڈ گینگ    کا کانسرٹ  پیش کیا جائے گا۔

توقع ہے کہ عالمی اسٹار جینیفر لوپز اور سیلینا گومیز بھی ایکسپو میں کانسرٹ دیں گی۔

تاہم ترکی  سے ایژدا پیک کھان، کینان دوعو لو ، ایبرو گیوندیش، سیبل جان، مراد بوز، دیمیت آقالن، سردار اورتاچ، فُندا آرار، حادیسے اور نیلوفر  سمیت 25 گلوکاروں کے کانسرٹ کے لئے بات چیت جاری ہے۔



متعللقہ خبریں