ماڈل ایان علی پر باقاعدہ طور پر فرد جرم عائد

کسٹم عدالت نے ماڈل ایان علی پر کرنسی اسمگلنگ کیس میں باقاعدہ طور پر فرد جرم عائد کردی ۔

367349
ماڈل ایان علی پر باقاعدہ طور پر فرد جرم عائد

کسٹم عدالت نے ماڈل ایان علی پر کرنسی اسمگلنگ کیس میں باقاعدہ طور پر فرد جرم عائد کردی ۔
مشہور ماڈل ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس میں اٹھارویں مرتبہ کسٹم عدالت میں پیش ہوئیں اس موقع پر ایک مرتبہ پھر ان کے وکیل لطیف کھوسہ نے فرد جرم سے جان چھڑانے کے لئے بھرپور کوشش کی لیکن عدالت نے کہا کہ پہلے فرد جرم اور بعد میں کسی درخواست پر سماعت ہوگی۔ عدالت نے ملزمہ پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ نے 14 مارچ 2015 کو بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 6 لاکھ 6 ہزار 800 امریکی ڈالر دبئی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوئیں ۔سماعت کے دوران ماڈل ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے تین اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ماڈل کا پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست پر فیصلہ آنا ابھی باقی ہے جب کہ کسٹم حکام نے کیس میں ٹیمپرنگ کی اور ہائیکورٹ جب تک ماڈل کو بری کرنے کی درخواست پر فیصلہ نہیں سناتی اس وقت تک فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی۔ اس موقع پر کسٹم کی تفتیشی ٹیم نے موقف اختیارکیا کہ اگر ماڈل کا پاسپورٹ واپس کیا گیا تو وہ بیرون ملک سے واپس نہیں آئیں گی اس لئے ان کی درخواست مسترد کی جائے جس کے بعد کسٹم عدالت نے لطیف کھوسہ کے تینوں اعتراضات مسترد کردیئے۔
واضح رہے کہ ماڈل ایان علی پرعائد الزامات ثابت ہونے کی صورت میں انہیں 5 سال سے لے کر 14 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں