آیا صوفیہ میں پچاسی سال بعد تلاوت کلام پاک
آیا صوفیہ میں مہمت چیبی کے مجموعات میں سے 63 کی شرف زیارت کا اہتمام "عشق نبی "نامی نمائش میں کیا گیا جس کے دوران قران کریم کی تلاوت بھی کی گئی
233521
آیا صوفیہ میں 85 سال بعد پہلی بار تلاوت کلام پاک کا اہتمام کیا گیا ۔
مہمت چیبی کے مجموعات میں سے 63 کی شرف زیارت کا اہتمام آیا صوفیہ میں "عشق نبی "نامی نمائش میں کیا گیا جس کے دوران قران کریم کی تلاوت بھی کی گئی ۔
محکمہ مذہبی أمور کی طرف سے ہفتہ جشن ولادت رسول کی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ اس نمائش میں مذہبی امورکے سربراہ مہمت گورمیز ، وزیر ثقافت وسیاحت کے مشیر احمد خالوق دورسون ،استنبول کے گورنر وصیب شاہین اور دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔
تقریب کا آغاز انقرہ کی احمد حمدی اک سیکی جامع مسجد کے امام علی تل کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جنہوں نے 85 سال بعد آیا صوفیہ میں تلاوت کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا ۔